چین کے وسطی صوبے ہائی نان کے شہر ژینگ ژو میں نئی توانائی کی گاڑیاں تیار کرنے والی چینی کمپنی بی وائے ڈی کی تیار کردہ نئی توانائی کی گاڑی کھڑی ہے۔(شِنہوا)
شین زین(شِنہوا)چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی کی رواں سال کے پہلے 9 ماہ اور تیسری سہ ماہی دونوں میں آمدن اور خالص منافع میں اضافہ ہوا ہے۔
جنوری سے ستمبر تک کے عرصے میں شین زین میں قائم کمپنی کی آمدن 502.25 ارب یوآن (تقریباً 70.35 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 18.9 فیصد زائد ہے۔ کمپنی کا خالص منافع گزشتہ سال کی نسبت 18.1 فیصد اضافے سے 25.24 ارب یوآن ہوگیا۔
کمپنی نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں بی وائے ڈی کی آمدن میں 24 فیصد اور خالص منافع میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔
پہلی 3 سہ ماہیوں میں الیکٹرک اور ہائی برڈ گاڑیاں تیار کرنے والی بڑی کمپنی بی وائے ڈی کی فروخت 27 لاکھ 40 ہزار گاڑیوں سے تجاوز کرگئی جبکہ ستمبر میں کمپنی کی 4 لاکھ 19 ہزار 400 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ ماہانہ ریکارڈ ہے۔
کمپنی نے کہا کہ سال کے پہلے 9 ماہ میں اس کی نئی توانائی کی مسافر گاڑیوں کی فروخت دوگنا ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار ہوگئی۔ کمپنی نے دنیا بھر کے 96 ممالک اور خطوں میں کام کا آغاز کیا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کے مطابق جنوری سے ستمبر تک چین کی نئی توانائی کی حامل گاڑیوں کی فروخت 83 لاکھ رہی جس سے سالانہ 31.7 فیصد نمو ظاہر ہوتی ہے۔