چین فن لینڈ کے ساتھ مزید گہرے باہمی مفید تعاون کا خواہاں ہے، چینی نائب صدر

چین کے نائب صدر ہان ژینگ ایک فورم سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہےکہ چین فن لینڈ کے ساتھ باہمی مفید تعاون مزید گہرا کرنے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

بیجنگ میں پانچویں چین-فن لینڈ کمیٹی برائے جدید کاروباری تعاون کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے منگل کے روز خطاب کے دوران ہان نےچین اور فن لینڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مشترکہ کاوشوں کی بدولت مستحکم ترقی ہوئی ہے۔

ہان نے کہا کہ ونوں ممالک کی کمپنیوں نے نئی توانائی کے شعبے، جنگلاتی صنعت، اطلاعات و مواصلات اور سرمائی کھیلوں جیسے شعبوں میں مفید تعاون حاصل کیا ہے۔اس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے ہیں اور عالمی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔

ہان نے کہا کہ چین-فن لینڈ کمیٹی برائے جدید کاروباری تعاون نے جدت کے شعبے میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، فن لینڈ کے ساتھ کھلے اور جامع تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنے، ماحول دوست تبدیلی کے مواقع کو بروئے کار لانے اور جدت کے فروغ کی راہیں تلاش کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین باہمی مفیدتعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین-فن لینڈ اور چین-یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی خاطر کام کرنے بارے تیار ہے۔

فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب اور چین و فن لینڈ کے حکومتی اور کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts