چین برکس میں مزید ہم خیال شراکت داروں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہے،وزارت خارجہ

روس کے شہر قازان میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا لوگو پریس سنٹر کے باہر نصب ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ انڈونیشیا سمیت مزید ہم خیال شراکت داروں کی برکس میں شمولیت کا خیرمقدم کر تا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کےوزیر خارجہ سو گیونو کی جانب سے برکس میں شمولیت کے حوالے سے انڈونیشیا کے عزم کے اظہار کے حوالے سے کہا کہ یہ ترقی پذیر اقوام اور عالمی جنوب کے مفادات کی حمایت کا ایک تزویراتی پلیٹ فارم ہے۔

لِن جیان نے کہا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ملکوں کے لئے یکجہتی، تعاون میں اضافے اور باہمی مفادات کے تحفظ کے اہم پلیٹ فارم کے طور پر برکس تعاون کا نظام بین الاقوامی امور میں بہتری کے لئے ایک مثبت اور مستحکم قوت بن چکا ہے۔

لِن جیان نے کہا انڈونیشیا ایک اہم ترقی پذیر ملک اور ابھرتی ہوئی معیشت ہے جس نے حالیہ برسوں میں ’’برکس پلس‘‘ تعاون میں بھرپور حصہ لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ برکس ایک وسیع اور جامع نظام ہے۔ ہم انڈونیشیا سمیت مزید ہم خیال شراکت داروں کی برکس میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts