چین کے صدر شی جن پھنگ کیریباتی کے ہم منصب تانیتی ماماؤ کے ہمراہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے تانیتی ماماؤ کو کیریباتی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
چینی صدر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین اور کیریباتی اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ستمبر 2019 میں چین۔کیریباتی سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد، مفید عملی تعاون اور قریبی عوامی و قومی روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے اہم مفادات اور خدشات کو سمجھتے ہوئے ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔
چینی صدر نے کہا وہ چین۔کریباتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وہ دو طرفہ تعلقات کی مسلسل اور دیرپا ترقی کے لئے ماماؤ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوسکیں۔