ایران ، تہران کی ایک سڑک کا منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات ایک بار پھر جنگ بندی اور تنازع کے خاتمے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔
سوموارکے روز ترجمان لین جیان نے 26 اکتوبر کو ایرانی فوجی اہداف پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین دوسرے ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی اور طاقت کے بے جا استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو اس خطے میں سکیورٹی کے خطرات کو مزید بڑھانے سے گریز کرنا چا ہئے۔
لین نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص بڑے بااثر ممالک کو ایک موثرتعمیری کردار ادا کرنا چا ہئے اور خطے میں کشیدہ صورتحال کم کرنے کے لیے ضروری حالات پیداکرنے چا ہئیں۔