چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل ایگزیکٹو اجلاس کا انعقاد

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی زیرصدارت ہونے والے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں ایک یکساں قومی مارکیٹ کے قیام پر تبالہ خیال کیا گیا۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک یکساں قومی مارکیٹ کے قیام کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے مطابق ایک یکساں قومی مارکیٹ قائم کرنے کا مقصد زیادہ منصفانہ اور منظم کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں مارکیٹ کے بنیادی قواعد، شفاف اور یکساں مارکیٹ ضابطے اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے اعلیٰ طریقے سے باہمی منسلک کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ چین نے اپنی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کئی معاون پالیسیاں نافذ کی ہیں اور اب ان پالیسیوں کو ایک یکساں قومی مارکیٹ قائم کرکے کاروباری اداروں کی حقیقی ضروریات کے مطابق ٹھوس اقدامات متعارف کرانا بے حد ضروری ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو علاقائی تحفظ پسندی اور مارکیٹ تقسیم کے خاتمے ، معاشی گردش میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ، اشیاء کی بلا روک ٹوک اور بڑے پیمانے پر فراہمی کے عوامل اور وسائل آسان بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر نے چا ہئیں۔

اجلاس میں چین کے ماہی گیری کے قانون پر نظر ثانی کے مسودے پر بھی بحث ہوئی ، اس کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ نظرثانی شدہ مسودہ چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں نظرثانی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نظرثانی شدہ مسودہ میں ماہی گیری وسائل کے تحفظ ، ان کے مناسب طریقے سے استعمال ، گہرے اور دور دراز سمندر میں آبی زراعت کے فروغ اور اعلیٰ معیار کی ماہی گیری کے لئے جدید ٹیکنالوجی و سہولیات کا استعمال بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts