جنیوا میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب اور سوئٹرز لینڈ میں عالمی تنظیموں میں نمائندے چھن شو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55 ویں اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے 57 ویں اجلاس کے دوران بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
جنیوا میں اقوام متحدہ دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں بین الا قوامی اداروں کے لئے چین کے خصوصی نمائندے چھن شو نے قرارداد کا مسودہ متعارف کرایا۔چین ،ڈنمارک،فرانس، کینیا اور میکسیکو نے مشترکہ طور پر قرارداد کو پیش کیا ۔ 112 ممالک کی مشترکہ معاونت کے ساتھ قرارداد کی وسیع پیمانے پر حمایت کی گئی۔
چِھن نے کہا کہ بیجنگ میں خواتین بارے چوتھی عالمی کانفرنس نے بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کو منظور کیا تھا جو کہ عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کی ترقی میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
چھن نے گزشتہ 3 دہائیوں میں خواتین کی سماجی حیثیت میں اہم پیشرفت کو تسلیم کرتے ہوئے زور دیا کہ بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن کے اہداف کے بھرپور حصول میں مسائل درپیش ہوں گے۔
قرارداد کا مقصد اعلامیہ کی روح کو فعال اور صنفی مساوات کے مشترکہ خواہش کی عکاسی کر نا ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔