چین آسیان برادری کی تعمیر کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیرِاعظم


لاؤس،چینی وزیراعظم لی چھیانگ کا وینٹیان کے واٹے ایئرپورٹ پر استقبال کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

وینٹیان(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین آسیان برادری کی تعمیر کے ساتھ ساتھ علاقائی تعاون اور عالمی امور میں وسیع کردار کے حوالے سے اس کے مرکزی نکتہ نظر کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
لی چھیانگ نے وینٹیان کے واٹے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آمد کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ چین تعاون کے اہم علاقائی امور پر تمام فریقوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال اور خطے کو عالمی ترقی کا اہم مرکز بنانے کے لئے مشترکہ اقدامات میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
چینی وزیراعظم عوامی جمہوریہ لاؤس کے وزیرِاعظم اور آسیان کے موجودہ چیئرمین سونیکسے سیفھان ڈون کی دعوت پر لاؤس کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ آسیان سربراہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
لی چھیانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال کے آغاز سے لاؤس نے آسیان کے موجودہ چیئرمین کے طور پر قائدانہ کردار ادا کیا۔ لاؤس نے عملی تعاون، تمام فریقوں کے درمیان اتفاقِ رائے قائم کرنے، آسیان برادری کی تعمیر کے لئے نئی ترقی اور کامیابیوں کی کوششوں اور مشرقی ایشیائی تعاون پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔
اپنے قیام کے دوران لی چھیانگ 9 سے 12 اکتوبر تک 27 ویں چین آسیان سربراہ کانفرنس، 27 ویں آسیان پلس تھری سربراہ اجلاس اور 19 ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts