چین کا ابتدائی 3 سہ ماہی میں صنعتی منافع 50 کھرب یوآن سے زائد رہا

چین، جنوبی مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقدہ برکس نیا صنعتی انقلاب نمائش 2024 میں ای 190-ای 2 طیارے کا ماڈل دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بڑے صنعتی اداروں کا مجموعی منافع جنوری سے ستمبر کے دوران 52.3 کھرب یوآن (735.41 ارب امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.5 فیصد کم ہے۔

قومی شماریات بیورو کے شماریات دان یووائ ننگ نے بتایا کہ اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداوار کی نمائندہ صنعتوں میں شرح نمو تیز رفتار رہی جو صنعتی اقتصادی ترقی میں لچک کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

یو نے کہا کہ صنعتی اداروں کے منافع میں کمی کی کئی وجوہات ہیں جن میں اگست کے بعد سے سالانہ اعتبار سے نمایاں اضافہ ، ناکافی مئوثر طلب اور صنعتی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شامل ہے۔

صرف ستمبر کے دوران منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 27.1 فیصد کمی ہوئی۔

قومی شماریات بیورو کے مطابق جنوری سے ستمبر کی مدت میں جنوری سے اگست کے عرصے کی نسبت بڑے صنعتی اداروں کے مجموعی منافع میں 575.43 ارب یوآن کا اضافہ ہوا۔

ابتدائی 9 ماہ کے دوران تیزرفتار پیداواری شرح نمو کے سبب اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداواری صنعتوں کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts