سلووینیا میں چینی کارساز ڈونگ فنگ کے پہلے خریداری اور تکنیکی مرکز کا قیام

سلووینیا کے شہر کامنک پوڈ کریموم میں ڈونگ فنگ خریداری اور تکنیکی مرکز کی افتتاحی تقریب میں ایک خاتون گاڑی کی جانچ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

کامنک پوڈ کریموم(شِنہوا) چینی کارساز کمپنی ڈونگ فنگ نے سلووینیا کے وسط میں پہلا خریداری اور تکنیکی مرکز قائم کیا ہے۔

سلووینیا میں چین سے الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کی سب سے بڑی اور ڈونگ فنگ گاڑیوں کی سرکاری درآمد کنندہ کمپنی پلان۔نیٹ اے وی ٹی او نے یہ مرکز کھولا ہے۔ مرکز میں ڈونگ فنگ کی 4 نئی الیکٹرک اور 3 نئی پٹرول گاڑیوں کے ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں سلووینیا میں چین کے سفیر وانگ شن چھنگ نے کہا کہ ڈونگ فنگ موٹر ایک وسیع تاریخ اور بہترین تکنیکی قوت کا حامل نام ہے۔ سلووینیا میں ٹھوس صنعتی و ٹیکنالوجی پر مبنی مضبوط بنیاد موجود ہے۔

وانگ نے کہا کہ سلووینیا یورپی یونین میں چین کا اہم شراکت دار ہے۔ سلووینین حکومت اور تاجر برادری چینی الیکٹرک کار سازوں سے تعاون میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

چینی سفیر نے یورپی کمیشن کی چینی گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ٹیکسوں کی تجویزکی مخالفت میں ووٹ دینے پر سلووینیا کو سراہا۔ اضافی ٹیکس عائد کرنا اختلافات کا حل نہیں ہے۔

پلان۔نیٹ اے وی ٹی او کے سی ای او مارکو فیمک نے کہا کہ چین برقی نقل و حمل کی ترقی میں سرفہرست ملک ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts