ہومتازہ ترینفیفا کی عالمی رینکنگ، پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی تین درجے ترقی،...

فیفا کی عالمی رینکنگ، پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی تین درجے ترقی، 157 ویں نمبر پر آ گئی

لاہور:فیفا کی جانب سے جاری کردہ نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم 3 درجے ترقی کر کے 157 ویں نمبر پر آ گئی۔

فیفا کی نئی جاری کردہ نئی عالمی ویمن رینکنگ میں سپین پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا، امریکا دوسرے، سوئیڈن تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پرہے۔ پاکستانی ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہزار رینکنگ پوائنٹس کو بھی عبور کر لیا، اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں کاغزستان کو 2-1 اور انڈونیشیا کو 2-0سے شکست دینے والی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1007 ہو گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں