ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ آج جدہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ سعودی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اہم معاہدے کے لیے تینوں ممالک کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاہدے پر کافی عرصے سے غور کیا جا رہا تھا لیکن حالیہ علاقائی پیش رفت نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف جدہ میں ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد کی دعوت پر جدہ پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔
پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے امید ہے کہ آبنائے ہرمز پر اتفاق رائے سے اسلام آباد مفاہمتی فریم ورک پر عمل آگے بڑھے گا۔


