نیو یارک (لارڈ میڈیا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی۔ فرحان حق نے کہا کہ کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔
جموں و کشمیر کی حیثیت 9 سال پہلے بھارت کی جانب سے تبدیل کرنے کی کوشش کے بارے میں سوال پر فرحان حق نے کہا کہ کسی ملک کی یکطرفہ کوشش سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور شدہ قراردادیں متاثر نہیں ہوتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں 1949 میں منظور شدہ قراردادوں کی حیثیت ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔


