تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ امریکا کو جوہری مذاکرات کی بحالی سے قبل، حالیہ جنگ کے دوران ایران کو ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہو گا، ایران یورینیم کی افزودگی پر قائم رہے گا اور اس کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ میں مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کے ساتھ جنگ کے دوران اور بعد میں پیغامات کا تبادلہ کیا اور مذاکرات کی بحالی کی پیشکش کے جواب میں اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا،ان اقدامات میں مالی معاوضہ اور مذاکرات کے دوران حملے نہ کیے جانے سے متعلق ضمانت شامل ہے۔