لاہور (لارڈ میڈیا): تہران سے لاہور آنے والی ایرانی ایئر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کے باعث طیارہ تہران سے پرواز نہ کر سکا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایرانی پرواز کو آج صبح لاہور پہنچنا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پرواز ریگولر نہیں بلکہ اسپیشل (ایکسٹرا) ہے، جس کے لیے وزیر خارجہ یا وزارت خارجہ کی اجازت ضروری ہے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے خط موصول ہونے کے باوجود وزارت خارجہ کی اجازت کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ تہران سے آنے والی پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی جا سکے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسپیشل پرواز کے لیے وزارت خارجہ کی منظوری لازم ہے۔


