اٹلانٹا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ تاہم، اس میچ میں ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے ایک ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
مصر کے خلاف میچ میں میسی نے اپنے ورلڈکپ کیریئر کی چوتھی پنالٹی ضائع کر دی، جبکہ یہ رواں ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری مس شدہ پنالٹی تھی۔ اس کے ساتھ ہی میسی فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پنالٹیز ضائع کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
میچ کے دوران ارجنٹینا 0-1 سے خسارے میں تھا جب ٹیم کو پنالٹی ملی، جو برابری کا بہترین موقع تھا۔ تاہم، میسی کی دائیں جانب ماری گئی کک کو مصر کے گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے شاندار انداز میں روک دیا۔
میسی نے اس سے قبل رواں ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں آسٹریا کے خلاف بھی ایک پنالٹی ضائع کی تھی۔ ان کے کیریئر میں دیگر ضائع شدہ پنالٹیز میں آئس لینڈ کے خلاف 2018 کے ورلڈ کپ اور پولینڈ کے خلاف 2022 کے ورلڈ کپ شامل ہیں۔
مصری ہیڈکوچ نے میچ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح طور پر ایک فکس میچ تھا اور پوری دنیا نے یہ دیکھا۔


