ہومانٹرنیشنلغزہ میں طبی سہولیات کی کمی سے 1500 مریض جاں بحق

غزہ میں طبی سہولیات کی کمی سے 1500 مریض جاں بحق

غزہ (لارڈ میڈیا): غزہ کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جاری جنگ کے دوران طبی سہولیات اور ادویات کی شدید قلت کے باعث 1,500 سے زائد مریض انتقال کر چکے ہیں جنہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقل کیا جانا ضروری تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ غزہ کے اسپتال انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں اور طبی سامان کی کمی کے باعث مریضوں کی جانیں بچانا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

منیر البرش نے بتایا کہ غزہ سے علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقلی کے منتظر ہزاروں مریض متاثر ہوئے، جن میں سے 1,500 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ خاص طور پر گردوں کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ادویات، ڈائلیسز کے آلات کی کمی کے باعث 50 فیصد سے زیادہ مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں طبی بحران مسلسل سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ اسپتالوں کو درکار بنیادی ادویات کی فراہمی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق اگر فوری امداد نہ ملی تو مزید قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ طبی سامان، ادویات اور مریضوں کی بیرونِ ملک منتقلی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں