کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہری کو کراچی کی بجائے جدہ پہنچانے پر نجی ایئر لائن، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس ذوالفقار سانگی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے درخواست گزار کیساتھ بڑی زیادتی ہوئی ،کیا ایئرلائن کے خلاف کوئی انکوائری ہو رہی ہے؟، وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ انکوائری معاملے کا علم نہیں ۔جسٹس ذوالفقار سانگی نے کہا لوگ کہتے ہیں ہمیں یہاں سے انصاف نہیں ملتا، ہم صبح سے کیسز کی سماعت کیلئے بیٹھتے ہیں، س، سو کیسز روز سنتے ہیں، اس طرح تو ریگولر بنیچز میں کیسز نہیں چلتے، اس کے باوجود لوگ سمجھتے ہیں ،انصاف نہیں ہو رہا۔
بعد ازاں عدالت نے نجی ایئر لائن، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔