مانچسٹر: انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) بدھ کو شروع ہو گا، یہ میچ 27 جولائی تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بلے باز شبھمن گل لیڈ کریں گے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر یں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو مہمان بھارتی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے۔