منگل, جولائی 22, 2025
ہومLatestبلوچستان، غیرت کے نام پر خاتون، مرد کا قتل، 11 ملزمان گرفتار

بلوچستان، غیرت کے نام پر خاتون، مرد کا قتل، 11 ملزمان گرفتار

کوئٹہ : بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کو قتل کرنیوالے 11 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نے سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا تھا۔

شاہد رند نے بتایا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحی کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے جو اس حوالے سے کارروائی کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب تک واقعے میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست مظلوم کے ساتھ ہے، تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!