پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ناراض امیدوار میرے یا پارٹی کے نہیں بلکہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کو نہیں مان رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جن 6 امیدواروں کے فہرست کی منظوری دی وہی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ناراض پارٹی امیدواروں کے الیکشن لڑنے کے باوجود حکومتی معاہدے کی پاس داری کرے گی۔
وزیرِ اعلی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی تھی کہ بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے کے لیے پارلیمانی پارٹی اور پولیٹیکل کمیٹی فیصلہ کرے، دونوں فورمز پر متفقہ طور پر سینیٹ کے لیے امیدوار بلامقابلہ منتخب کروانے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا سینیٹ نشستوں سے متعلق اپوزیشن سے معاہدہ کیا ہے، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشتیں ملیں گی۔