اتوار, جولائی 20, 2025
ہومLatestکورم کی نشاندہی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی، اپوزیشن...

کورم کی نشاندہی، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے طلب کردہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کی تقریب نہ ہوسکی۔

اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت 2 گھٹنے 24 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے گنتی کی ہدایت کر دی ہے۔ اسپیکر نے گھنٹیاں بجائیں لیکن ارکان ایوان میں نہیں آئے، اسپیکر نے رولنگ دی کہ اسمبلی میں ارکان کی تعداد پوری نہیں ہے، جس کے بعد انہوں نے کورم نا مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن کے ارکان نے اسپیکر کی ڈائس کی سامنے اجلاس ملتوی کرنے پر احتجاج کیا۔

واضح رہے اتوار کو کے پی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان سے حلف لیا جانا تھا جس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین شامل تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!