واشنگٹن: اسرائیل اور شام کے درمیان سویدا میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں امریکی سفیر اور شام میں امریکی نمائندہ خصوصی تھامس براک نے بتایا کہ اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معاہدہ ترکیہ، اردن اور دیگر ممالک کی حمایت سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام متحارب فریق ہتھیار ڈالیں اور شام کی تعمیر میں حصہ لیں۔
دوسری جانب شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ شامی وزارتِ دفاع نے بدو ملیشیا کو سویدا شہر چھوڑ نے کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد شامی سیکیورٹی فورسز جنگ بندی کی دفعات پر عمل کیلئے شہر میں داخل ہوں گی۔