پیر, جولائی 21, 2025
ہومLatestامریکی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ...

امریکی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

دمشق(شِنہوا)شام اور اسرائیل کے رہنماؤں نے جنوبی شام میں حالیہ خونی فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد امریکی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل نے شدید فضائی حملے کئے تھے۔

شام کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے  ٹام بیرک نے ہفتے کی صبح جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور شام کے عبوری رہنما احمد الشرع نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سرپرستی میں دشمنی کے خاتمے پر اتفاق کیا۔

یہ معاہدہ خطے کے دیگر ممالک جیسے ترکیہ، اردن اور شام کے ہمسایوں کی حمایت سے بھی انجام پایا ہے۔

ٹام بیرک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم دروز، بدو اور سنی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ مل کر ایک نئی اور متحد شامی شناخت تشکیل دیں جو پڑوسیوں کے ساتھ امن اور خوشحالی سے رہیں۔

یہ جنگ بندی جنوبی صوبہ سویدہ میں 6 دن کے شدید فرقہ وارانہ تصادم کے بعد عمل میں آئی، تصادم میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے باعث پورے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

مقامی ٹی وی رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت شام کی سرکاری سکیورٹی اور فوجی ادارے سویدہ کے تمام علاقوں میں دوبارہ داخل ہوسکیں گے۔

معاہدے میں تمام مقامی دھڑوں کے خاتمے، بھاری ہتھیاروں کے حوالگی اور سابق جنگجوؤں کو ریاستی سکیورٹی ڈھانچے میں ضم کرنے کی شقیں شامل ہیں۔

شامی حکومت نے اس جنگ بندی معاہدے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!