پیر, جولائی 21, 2025
ہومLatestہنگو، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک، ڈی...

ہنگو، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک، ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی، ہسپتال منتقل

ہنگو: ہنگو میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ڈی پی او ہنگو اور ایس ایچ او تھانہ دوآبہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں پولیس اور ٹل سکاوٹس کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد خان اور ایس ایچ اوتھانہ دوآبہ نبی خان زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی پی او کو پیٹ میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث انہیں مزید علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کر رہے تھے، جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری زخمی ڈی پی او سے بات ہوئی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی کیلئے جاری کارروائیوں کا حصہ ہے ،سیکیورٹی فورسز نے زرخیز معلومات اور مقامی تعاون کے تحت یہ کارروائی کی جس میں کئی اہم خارجی عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھیں گے، خوارج کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!