پیر, جولائی 21, 2025
ہومLatestیوم الحاق کشمیر، وزیراعظم کا کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت...

یوم الحاق کشمیر، وزیراعظم کا کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یوم الحاق کشمیر پر کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق، خطے میں امن کا ضامن ہے۔

یوم الحاق پاکستان پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم الحاق کشمیر ہر سال 19 جولائی 1947 میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سرینگر اجلاس کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس دن کشمیر کے غیور عوام نے ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی جو داستان 1947ء میں شروع ہوئی تھی وہ آج بھی نہ صرف جاری و ساری ہے بلکہ10 لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہو اہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنے حق خوداردیت کے حصول کیلئے اپنے آباؤ اجداد کی طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں پہ محیط غیور کشمیریوں کی غیر قانونی تسلط کیخلاف جدوجہد ان کی جذبہ حب الوطنی اور آزادی کیلئے سچی طلب کی غماز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!