ہومپاکستانپنجاب سے 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

پنجاب سے 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندے ڈی پورٹ

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 35 ہزار 719 غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ اس وقت 72 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی ڈی پورٹیشن کا عمل جاری ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار سے زائد مرد، 7 ہزار 138 خواتین اور 14 ہزار 529 بچے شامل ہیں، ان میں 11 ہزار 47 رہائشی ثبوت رکھنے والے، 11 ہزار 135 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 13 ہزار 537 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تمام افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں