ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پریس کانفرنس کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) مین لینڈ نے آبنائے تائیوان پار نوجوانوں کے تبادلوں کے فروغ سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام پر زور دیاہے کہ وہ آبنائےپار سفری پابندیاں ختم کریں۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تائیوان کے مزید نوجوانوں کے مین لینڈ کا دورہ کرنے کا خیر مقدم کیا۔
ژو نے یہ بات مین لینڈ کی سنگھوا یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی اور فودان یونیورسٹی سمیت 7 یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلباء کے آمدہ دورے سے متعلق میڈیا سوال کے جواب میں کہی۔ یہ دورہ نومبر کے آخر میں تائیوان میں قائم ما ینگ جیو کلچر اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ژو نے کہا کہ چینی کومن تانگ کے سابق چیئرمین ما ینگ جیو نے تائیوان کے طلباء کے ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے مین لینڈ کی یونیورسٹیوں کا دورہ کیا تھا جس کے بعد جوابی دورہ کیا جائے گا۔