میانوالی (لارڈ میڈیا): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے اور سازشیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے جمہوری راستہ اپنانا چاہئے اور اختلافات بھلا کر ملک کی خاطر ایک پیج پر ہونا چاہئے۔
سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی میانوالی کے لوگوں سے پیار کرتی ہے اور اقتدار میں آ کر میانوالی کی محرومیاں دور کرے گی۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کا وعدہ بھی کیا۔


