ہومانٹرنیشنلسعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہازرانی...

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہازرانی پر زور

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی پر زور دینے کے لیے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو ناگزیر قرار دیا، جس سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ مل سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں