ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے میں سعودی عرب کی ناقص کارکردگی کے باعث استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعودی ٹیم نے یوراگوئے اور کیپ وردے سے میچ برابر کیے جبکہ اسپین سے شکست کھائی جس کی بنا پر وہ ورلڈکپ سے باہر ہو گئی۔
یاسر المسحل کئی سالوں تک سعودی فٹبال فیڈریشن کی صدارت کے عہدے پر فائز رہے اور انہوں نے فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کے حصول کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور شائقین سے معذرت چاہتے ہیں کیونکہ ٹیم کی کارکردگی امیدوں سے کہیں کم رہی۔


