ہومپاکستانآزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن معطل

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی رجسٹریشن معطل

مظفر آباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی عبوری رجسٹریشن کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر دیا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہائیکورٹ نے درخواست میں استدعا سے بڑھ کر ریلیف فراہم کیا ہے۔ چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے، اور سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی رجسٹریشن کا حکم دیا تھا، جسے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو فی الحال انتخابی نشان ‘بلا’ نہیں مل سکے گا۔

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، جس میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، جانچ پڑتال، اپیلوں اور کاغذات واپس لینے کی تاریخیں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے انتخابی عمل کا راستہ ہموار ہوا ہے، عدالت نے پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مختص 12 اسمبلی نشستوں کو برقرار رکھا ہے، جس سے انتخابات کے انعقاد میں موجود آئینی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے 45 میں سے 37 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی بیشتر نشستوں پر امیدوار کھڑے کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار بھی مختلف حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں، تاہم تنظیمی اور قانونی مسائل کی وجہ سے بعض حلقوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں