ہوماہم ترینلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم کے دوبارہ صدر...

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم کے دوبارہ صدر منتخب

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کو مسلسل دوسری بار اپنا صدر منتخب کر لیا ہے۔ نومنتخب صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج ملک کا مضبوط ادارہ ہے جو سب کو ایک ساتھ جوڑ رکھتا ہے۔ انہوں نے ایران امریکا جنگ روکنے میں پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار کی تعریف کی۔

راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے سابق فوجی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے پہلے کی طرح کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے مزید کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملک کی سلامتی کے لئے متحد ہیں اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور یہ بھی کہا کہ ہمارے وطن کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے جسے روکنا ضروری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں