ہومتازہ ترینپاکستان ٹیم کا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کیلئے اعلان

پاکستان ٹیم کا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ دورے کیلئے اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لئے چار فاسٹ بولرز اور ایک آل راؤنڈر کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے محمد علی، محمد عباس، خرم شہزاد، عبید شاہ کو فاسٹ بولرز کے طور پر منتخب کیا ہے جبکہ آل راؤنڈر میں عامر جمال شامل ہیں۔

فاسٹ بولر عبید شاہ پہلی بار قومی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں، وہ نسیم شاہ کے بھائی ہیں اور لوئر دیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے 16 فرسٹ کلاس میچوں میں 72 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

محمد عباس 36 سال کے تجربہ کار بولر ہیں جنہوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں 110 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ محمد علی، جنہوں نے 4 ٹیسٹ میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

خرم شہزاد، جنہوں نے 7 ٹیسٹ میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں، ٹیم میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر عامر جمال، جنہوں نے 8 ٹیسٹ میں 352 رنز بنائے اور 21 وکٹیں حاصل کی ہیں، قومی ٹیم میں واپس آ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں