ہومتازہ ترینروہت شیٹی کو بشنوئی گینگ کی بھتے کی دھمکی

روہت شیٹی کو بشنوئی گینگ کی بھتے کی دھمکی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روہت شیٹی کو مبینہ طور پر بشنوئی گینگ سے 20 کروڑ روپے بھتے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھیجی گئی ایک آڈیو کلپ میں روہت شیٹی سے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اس آڈیو کلپ میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر بھتے کی رقم ادا نہ کی گئی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب چند ماہ پہلے روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

روہت شیٹی کی ٹیم نے اس آڈیو کلپ کو سننے کے بعد فوری طور پر ممبئی پولیس کو آگاہ کیا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آڈیو کلپ کو فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ آیا یہ واقعی بشنوئی گینگ کی جانب سے ہے۔

پولیس کے مطابق، شبھم لونکار، جو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے، اس آڈیو میں موجود آواز کا مالک ہوسکتا ہے۔ تاہم، اس کی باقاعدہ تصدیق فرانزک رپورٹ کے بعد ممکن ہوگی۔

دوسری جانب روہت شیٹی کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے لیکن انہوں نے اس تازہ دھمکی کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں