بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں کار حادثے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لئے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔
اس واقعے سے متعلق شی نے حادثے کے ذمہ دار کو قانون کے مطابق سزا دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ژوہائی کے اسپورٹس مرکز میں پیش آنے والے اس واقعے میں 35 افراد ہلاک اور 43 شدید زخمی ہوئے تھے۔
شی نے تمام علاقوں اور متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے سے سبق حاصل کرتے ہوئے خطرات کی روک تھام کا نظام مضبوط بنائیں۔
انہوں نے ا یسے حادثات کے بروقت حل، انتہائی واقعات کی روک تھام اور لوگوں کی زندگیوں اور سماجی استحکام کے تحفظ سے متعلق ہرممکن کوشش کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے واقعے کے بعد کی صورتحال سے مناسب انداز سے نمٹنے، معاملے کی فوری تحقیقات اور مجرم کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کا بھی کہا۔
لی نے سماجی استحکام یقینی بنانے کے لئے خطرے کی روک تھام سے متعلق مربوط کوششوں پر بھی زور دیا ہے۔
شی کی ہدایت کے بعد چین کے مرکزی حکام نے اس معاملے کی نگرانی کے لئے ایک ٹیم روانہ کردی ہے۔