ہوماہم تریناسپیکر پنجاب اسمبلی سوشل میڈیا مہم پر برہم

اسپیکر پنجاب اسمبلی سوشل میڈیا مہم پر برہم

لاہور (لارڈ میڈیا): اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سوشل میڈیا پر ان کے متعلق چلنے والی مہم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنا پرویز بٹ میری بیٹیوں کی طرح ہے اور سوشل میڈیا پر بننے والے میمز سے شدید ناراض ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، سوشل میڈیا پر اسپیکر اور حنا پرویز بٹ کے میمز بنائے جا رہے ہیں جس پر اسپیکر نے شدید ناراضی ظاہر کی ہے۔

ایوان میں بات کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ایک بار حنا پرویز بٹ کو ایوان میں کہا کہ میری طرف دیکھیں تو سوشل میڈیا نے ان کے ان الفاظ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حنا پرویز بٹ ان کے لیے بیٹیوں کی طرح ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ بات کرنے سے ڈرتے ہیں اور ہر لفظ کو سوچ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی نہ ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں