چین، مشرقی شہر شنگھائی میں 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل صنعتی نمائش کے دوران ایک سائیک ووکس ویگن آئی ڈی 6 ایکس کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران آٹوشعبےنے مسلسل توسیع کو برقرار رکھا ہے جو اقتصادی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت اور ترقی دوست اقدامات کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 30 لاکھ 50 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد زائد ہے۔
ایسوسی ایشن نے بتایاکہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت 2 کروڑ 46 لاکھ یونٹس سے زیادہ رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.7 فیصد زیادہ ہے۔
صرف اکتوبر میں گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد بڑھ کر تقریباً30 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔
ملک میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کا شعبہ گزشتہ ماہ بھی اپنی مضبوط ترقی کی رفتار برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
این ای وی کی پیداوار اکتوبر میں گزشتہ برس کی نسبت 48 فیصد بڑھ کر تقریباً14 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ این ای وی کی فروخت 49.6 فیصد اضافہ سے14 لاکھ 30 ہزار یونٹس رہی۔