پیر, جولائی 14, 2025
ہومLatest آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل جمہوری عمل کا حصہ ، عدم...

 آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل جمہوری عمل کا حصہ ، عدم اعتماد آئی توکرسی چھوڑدوں گا،چوہدری انوارالحق

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل جمہوری عمل کا حصہ ہے، حکومت کی تبدیلی نمبرز کے ذریعے آتی ہے، آزاد کشمیر اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس نمبر پورے نہیں، کوئی بھی جماعت نمبرز پورے کرکے عدم اعتماد لاتی ہے تو اقتدار سے الگ ہو جاوں گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاآزاد کشمیر اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں،ان کے خلاف 27 ارکان سامنے آجائیں تو عدم اعتماد تحریک آنے سے پہلے اقتدار چھوڑ دوں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت پاکستان کا کام ہے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا 13 جولائی یوم شہدائے کشمیر تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد ہے، 22 لوگ اذان دیتے دیتے سری نگر میں جام شہادت نوش کر گئے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو بھارت نہیں دبا سکتا۔  وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا، بلوچستان میں خون خرابے کے پیچھے بھارت ہے، حالیہ جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان ائیر فورس کی برتری کا مشاہدہ پوری دنیا نے دیکھا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی، بھارت اپنی حرکتوں سے بازنہ آیا تو اسے مزید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا انتخابات سے قبل چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر مشاورت جاری ہے، حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام کرے گی، آزاد کشمیر میں احتساب بیورو مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا، ہم نے آزاد کشمیر میں مالی ضابطگی کی مثال قائم کی، آڈٹ رپورٹ سامنے آنے کا مطلب خرد برد نہیں ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!