اتوار, جولائی 13, 2025
ہومLatestچینی کاروباری اداروں کا زیمبیا میں پہلی سرمایہ کاری کانفرنس کے لئے...

چینی کاروباری اداروں کا زیمبیا میں پہلی سرمایہ کاری کانفرنس کے لئے ایک لاکھ 24 ہزار ڈالر کا عطیہ

لوساکا(شِنہوا)زیمبیا میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں نے پہلی انویسٹ زیمبیا بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لئے زیمبیا ڈیویلپمنٹ ایجنسی (زیڈ ڈی اے) کو 30 لاکھ زیمبین کواچھا (تقریباً ایک لاکھ 24 ہزار امریکی ڈالر) کی مالی معاونت کی ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں زیمبیا میں چینی سفارت خانے کے حکام،زیڈ ڈی اے اور چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ زیمبیا میں چینی سفارت خانے کے قونصلر جن جون نے کہا کہ یہ کانفرنس زیمبین حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی سفارت خانہ اس کانفرنس کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے اور اس میں چینی کے کاروباری اداروں کی وسیع تر شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مالی معاونت ہمارے تعاون کا ٹھوس ثبوت ہے۔ اس ضمن میں چینی کاروباری اداروں کی مجموعی مالی معانت 40 لاکھ کواچھا تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیمبیا میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پہلی کانفرنس کے لئے چین کی کاروباری برادری کا تعاون مالی معاونت سے کہیں بڑھ کر ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین زیمبیا میں غیرملکی سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ اور اس کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ چینی کاروباری ادارے زیمبیا میں کان کنی،توانائی،ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل زیڈ ڈی اے البرٹ ہلوامپا نے مالی معاونت پر چینی کاروباری اداروں کی تعریف کی اور کہا کہ اس فنڈنگ سے کانفرنس کی تیاریوں اور اس کے کامیاب انعقاد میں نمایاں مدد ملے گی۔

انویسٹ زیمبیا بین الاقوامی کانفرنس 16 سے 18 جولائی تک دارالحکومت لوساکا میں منعقد ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!