چین کے مقامی تیار کردہ سی 919 طیارے کی مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ کے لئے پہلی پرواز

چین کے جنوبی علاقے مکاؤ میں سی 919 طیارہ مکاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کھڑا ہے-(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)ایئر چائنہ کے بی-919 وائی طیارے نے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر) کے لئے پرواز مکمل کرلی۔ یہ چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 جیٹ لائنر طیارے کے بعد مکاؤ کیلئے پہلی اور بی-919 وائے طیارے کی فراہمی کے بعد افتتاحی پرواز تھی۔

پانی کے چھڑکاؤ کے علامتی استقبال کے ساتھ اس طیارے کو 13 ویں مکاؤ بزنس ایوی ایشن نمائش میں مدعو کیا گیا تھا۔ اسے جمعہ سے اتوار تک مکاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مخصوص علاقے میں نمائش کے لئے کھڑا کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران مکاؤ کے رہائشیوں کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ہوائی اڈے پر طیارے کا استقبال کرنے والے مہمانوں میں ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو کے نمائندے، ٹرانسپورٹ اور تعمیرات عامہ کے سیکرٹری ریمنڈو ارائس ڈو روزاریو اور مکاؤ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر پن وا کن شامل تھے، جنہوں نے عملے کو مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔

ایئر چائنہ کی سی 919 فلائٹ ٹیم کے نائب سربراہ ہاؤ شین نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سی 919 نے مکاؤ روٹ پر پرواز کی ہے اور مجھے خاص طور پر اس مقامی سطح پر تیار طیارے کو یہاں کے لوگوں تک پہنچانے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال 29 اگست کو جب پہلا سی 919 طیارہ ملا، اس نے بیجنگ-شنگھائی اور بیجنگ-ہانگ ژو روٹس پر کامیابی سے پروازیں کیں، جلد ہی بیجنگ-ووہان جیسے روٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts