چین میں اسکول سے قبل کی تعلیم سے متعلق نیا قانون منظور

چین،شمالی صوبے ہیبے کے شہر حہ جیان کے ایک عجائب گھر میں بچے چینی مٹی کے برتن پر نقاشی کررہے ہیں۔( شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اسکول سے قبل کی تعلیم کے قانون کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا مقصد اسکول سے قبل کے بچوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

قومی قانون ساز ادارے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا منظور کردہ یہ قانون یکم جون 2025 سے نافذالعمل ہوگا۔

قانون کے مطابق اسکول سے قبل کی تعلیم تک بہتر رسائی کی ضمانت کا ایک طریقہ کار وضع کیا جائے گا جوشہری اور دیہی علاقوں کا احاطہ کرتے ہوئے یکساں فوائد، تحفظ اور معیار پر مشتمل ہوگا۔

اس قانون میں اسکول سے قبل کے بچوں کے لیے ا سکولوں کےاطراف عوامی سکیورٹی کے انتظامات اور گشت مزید مستحکم کرنے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق گزشتہ برس چین میں تقریباً4 کروڑ 9لاکھ 30 ہزار بچے کنڈرگارٹن میں داخل کئے گئے جو کہ اسکول سے قبل کی عمر کے تمام بچوں کا 91.1 فیصد ہے۔

Author

  • شِنہوا دنیا کی صف اول کی نیوز ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

    View all posts