ہومBlogایم باپے فرانس کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن...

ایم باپے فرانس کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

نیویارک (لارڈ میڈیا): فرانس کے معروف فٹبالر ایم باپے نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران سینیگال کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، جس کی بدولت فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے شکست دی۔

ایم باپے نے ان 2 گولز کے ساتھ عالمی فٹبال کے دو عظیم کھلاڑیوں، پیلے اور لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایم باپے کے عالمی کپ میں گولز کی تعداد اب 14 ہو گئی ہے جبکہ میسی نے 13 اور پیلے نے 12 گول اسکور کیے تھے۔

یہ ایم باپے کا تیسرا ورلڈ کپ ہے اور انہوں نے جیرڈ مولر کے برابر 14 گولز اسکور کیے ہیں۔ عالمی کپ کی گولز کی فہرست میں ان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ میرو سلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں اور رونالڈو 15 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایم باپے نے فرانس کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے 58 گولز اسکور کیے جبکہ ان سے پہلے فرانس کے اولیور جیرو نے 57 گول کیے تھے۔ یہ ان کا 99واں انٹرنیشنل میچ بھی تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں