راولپنڈی: حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کا 26واں یوم شہادت منایا نہایت عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 7جولائی 1999ء کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔
لالک جان شدید زخمی ہونے کے باوجود مورچے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید کا جذبہ آج اور آنے والی نسلوں کے لیے روشنی کا مینار ہے،مسلح افواج اور پوری قوم کو لالک جان شہید کی قربانی پر فخر ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


