ہومانٹرنیشنلایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی

ایران نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت بند کردی

تہران (لارڈ میڈیا): امریکی حملوں اور فوجی جھڑپوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام جہازوں کی آمدورفت بند کر دی ہے۔ ایرانی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے حکم میں تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر ہرمز میں دو جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، اور ان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فارس، مغربی تہران، بندر عباس، مینا ب، سیرک، قشم، ہینگام اور جزیرہ کیش میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ ایران میں متعدد اہداف پر دفاع میں اضافی حملے شروع کیے گئے ہیں، جو ایران کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر جارحیت کا راستہ اختیار کیا گیا تو ہم ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریں گے، اور وہ اس خواہش کو صرف ایک خواب ہی سمجھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں