چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں بین الاقوامی ثالثی ادارے کی عمارت کا منظر-(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت قانونی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے جس میں آن لائن تنازعات کے حل اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال جیسے شعبے شامل ہیں۔
ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے بین الاقوامی قانونی سمپوزیم سے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی ادارے (آئی او میڈ) کا مقصد باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ذریعے بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنا ہے۔
ایچ کے ایس اے آر کی وزارت خارجہ امور کے کمشنر کوئی جیان چھون نے کہا کہ ہانگ کانگ کو "ایک ملک، دو نظام” کے تحت حاصل فوائد، بین الاقوامی معیار کے مالیاتی و قانونی نظام اور اعلیٰ مہارت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ اے آئی سے متعلق اخلاقی اصولوں، ضوابط اور قانونی طریقہ کار پر عالمی سطح کی بحث میں تعمیری کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایشیا-افریقہ قانونی مشاورتی تنظیم کے سیکرٹری جنرل کمالینے پنیتپوادول نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قائم آئی او میڈ تنازعات کے پر امن حل کے نئے ستون کے طور پر ابھر رہا ہے جو جامع کثیرجہتی تعاون کے نئے ماڈل کا پیش خیمہ ہے۔
کمالینے نے کہا کہ آئی اومیڈ جدید طریقے سے کثیرلسانی اے آئی نظام اور حقیقی وقت میں باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارمز کو استعمال میں لا کر ثالثی کو بااختیار بنانے کے لئے جامع ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link