ہوماہم ترینمری میں سیاحتی وین حادثے کا شکار، 10 افراد ہلاک

مری میں سیاحتی وین حادثے کا شکار، 10 افراد ہلاک

مری (لارڈ میڈیا): مری میں سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ حادثہ مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں وین اوور اسپیڈ کے باعث سائیڈ دیوار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں وین میں سوار 23 افراد میں سے 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ مسافر وین میں سوار افراد کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ رات 2 بجے مری کے سفر پر نکلے تھے۔ حادثے کے بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھنا شروع ہوگئی اور سلائیڈنگ دروازہ لاک ہو گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے حادثے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں 10 بچے بھی سوار تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں