ہومتازہ ترینتہذیبوں کے درمیان مکالمے کے ذریعے باہمی فہم کو فروغ دیا جائے،...

تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے ذریعے باہمی فہم کو فروغ دیا جائے، چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تہذیبوں کے درمیان بہتر فہم اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لئے مکالمہ ناگزیر ہے۔

وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ غیر معمولی عالمی چیلنجز کے تناظر میں تمام فریقوں کو تبادلہ خیال کے ذریعے اتحاد اور اتفاق رائے کو فروغ دینا چاہیے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل عالمی برادری کی تعمیر کے لئے عوامی اور ثقافتی بنیاد کو مسلسل مضبوط بنانا چاہیے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لئے 4 نکاتی حکمت عملی پیش کرتا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ تمام فریق باہمی احترام کو اپنائیں اور مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دیں۔ اس مقصد کے لئے تہذیبوں کے درمیان مساوات، باہمی سیکھنے، مکالمے اور شمولیت کے اصولوں کی حمایت کی جانی چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ تمام فریق عوام پر مرکوز نقطہ نظر کو اختیار کریں اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کی مضبوط بنیاد قائم کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ مختلف ممالک کے عوام کے درمیان باہمی فہم اور دوستی کو فروغ دیا جائے تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ تہذیبی تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے ثمرات عوام تک زیادہ وسیع اور براہ راست انداز میں پہنچ سکیں۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ تہذیبی مکالمے کو مضبوط بنانے اور ریاستی نظم و نسق کے تجربات کے تبادلے کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دور حاضر کے مسائل کا مشترکہ حل تلاش کیا جا سکے اور عالمی جدیدیت کے راستے کو مزید وسعت دی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں