ہومانٹرنیشنلچین بیلاروس کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے...

چین بیلاروس کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، نائب صدر

منسک (شِنہوا) چین نے بیلاروس کے ساتھ مل کر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات میں انہیں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں چین-بیلاروس تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور اب ایک "سدابہار جامع تزویراتی شراکت داری” کی بلند سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ دونوں فریقوں کو اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں کو مزید فروغ دینا چاہیے اور پیچیدہ عالمی صورتحال کے باوجود تعلقات کو درست سمت میں آگے بڑھانا چاہیے۔

ہان ژینگ نے باہمی تعاون کی روایتی بنیاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین بیلاروس کے اس ترقیاتی راستے کی حمایت کرتا ہے جو اس کے قومی حالات کے مطابق ہو اور چین 4 بڑے عالمی اقدامات پر عملدرآمد اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے بیلاروس کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

ہان ژینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا چاہیے، روایتی شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور مشترکہ فائدے کے لئے نئے مواقع تلاش کرنے چاہئیں تاکہ عوامی سطح پر دوستی کی بنیاد کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں چین نے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کیا ہے اور شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں بیلاروس قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

لوکاشینکو نے کہا کہ بیلاروس ہمیشہ سے چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر قائم ہے اور شی جن پھنگ کے عالمی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروس چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط بڑھانے، سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور عوامی سطح پر دوستی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں