ہومتازہ ترینچین انسانی حقوق کے عالمی نظم و نسق پر بیجنگ میں فورم...

چین انسانی حقوق کے عالمی نظم و نسق پر بیجنگ میں فورم کی میزبانی کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گلوبل ہیومن رائٹس گورننس فورم 2026 بیجنگ میں 11 سے 12 جون تک منعقد ہوگا جس میں تقریباً 100 ممالک، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی و علاقائی تنظیموں سے 400 سے زائد مہمان شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بتایا کہ یہ فورم ’’مشترکہ ترقی، مشترکہ انسانی حقوق: ترقی کے حق سے متعلق اعلامیے کی منظوری کی 40 ویں سالگرہ اور انسانی حقوق کے عالمی نظم و نسق کے لئے ایک نیا وژن‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کی مشترکہ میزبانی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس اور وزارت خارجہ کر رہے ہیں۔

لین جیان کے مطابق فورم میں 5 ذیلی اجلاس ہوں گے جن کے موضوعات ’’عالمی نظم ونسق کے اقدام کے انسانی حقوق پر اثرات، ترقی کے حق کا عالمی انسانی حقوق کے ارتقا میں کردار، مصنوعی ذہانت کے دور میں ترقی کے حق کا تحفظ، ماحول دوست ترقی اور انسانی حقوق کا تحفظ اور جدیدیت اور عوام کی آزاد و ہمہ جہت ترقی‘‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اس فورم میں خیالات کے تبادلے، باہم سیکھنے اور اتفاق رائے کے فروغ کا خواہاں ہے تاکہ بہتر ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کا مقصد ترقی کے حق کے اعلامیے کے تصور کو حقیقت کا روپ دینا اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے نظم و نسق کا ایک منصفانہ، مساوی اور جامع نظام تشکیل دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں